Naseem minai

Add To collaction

نعت دلوں میں روشنی ایمان کی نظر آئے ج




Naseem minai
Naat

نعت

دلوں میں روشنی ایمان کی نظر آئے
جو بات کل تھی حضورؐ آج بھی نظر آئے

مجھے جہاں میں تونگر وہی نظر آئے
جو صاحب غم عشق نبیؐ نظر آئے

اسی کو اپنے مقدر پہ ناز زیبا ہے
جسے بھی خواب میں روئے نبیؐ نظر آئے

یہ آرزو ہے کہ شہر نبیؐ میں جب پہنچوں
ہر ایک سانس مجھے آخری نظر آئے

اسی کو سارے زمانے کا تاجور سمجھو
جہاں بھی کوئی غلام نبیﷺ نظر آئے

ہر ایک کو ملتا ہے سرکارؐ کے وسیلے سے
ہمیں تو دہر میں داتا وہی نظر آئے

سمجھ لو سرورعالمﷺ وہاں ہیں جلوہ فگن
جہاں بھی نعت کی محفل سجی نظر آئے

مثال ایسی کہاں ہے مہ عرب کے سوا
چھپا ہوا چاند مگر روشنی نظر آئے

وہی ہے مرد خدا جس کے ہر عمل میں نسیمؔ
جھلک حضورﷺ کے کردار کی نظر آئے

   12
2 Comments

Palak chopra

04-Oct-2022 09:38 PM

Nice 👍

Reply

Raziya bano

03-Oct-2022 10:01 AM

شاندر

Reply